موصل کی آزادی کے لیے حالات آمادہ: العبیدی

IQNA

موصل کی آزادی کے لیے حالات آمادہ: العبیدی

14:30 - February 28, 2015
خبر کا کوڈ: 2909831
بین الاقوامی گروپ:عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہےکہ موصل شہر کو داعش کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے شہر کے اندر کے حالات پوری طرح سازگارہیں-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر دفاع نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے فوجی منصوبے تیار کر لیے گئے ہیں لیکن ہم کسی کو بھی حتی فوج میں بھی ان منصوبوں کی کسی کو اطلاع نہیں دیں گے اور نہ ہی ان کے شروع ہونے کا وقت بتائیں گے- انھوں نے کہا کہ موصل میں داعش پر فتح بہت قریب ہے- عراقی وزیردفاع خالد العبیدی نے کہا کہ موصل میں سیکورٹی کے حالات اس شہر کی آزادی کے لیے فوجی کارروائی انجام دینے کے لیے پوری طرح سازگارہیں- ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کی آزادی کے لیے فوجی منصوبے تیار ہو چکے ہیں خصوصا اس لیے کہ موصل کے اکثر باشندے داعش کے  ہاتھوں ڈھائے جانے والے مظالم کے سبب عراقی فورسز کے ساتھ مل جائیں گے- انھوں نے امید ظاہر کی کہ داعش کے شر سے نجات حاصل کرنے کی کارروائی رواں سال سے آگے نہیں جائے گی اور دہشت گردی کے خلاف فتح اسی سال حاصل ہو جائے گی- عراقی وزیردفاع نے مزید کہا کہ غیرملکی فوجی مشیر فوجی کارروائیوں کے تربیتی اور فنی مسائل کے بارے میں مشورے دے رہے ہیں-

 

66120

ٹیگس: عراق ، موصل ، فوج
نظرات بینندگان
captcha