الازهر کا دہشت گردوں کے حامی عربی ممالک کو خبردار

IQNA

الازهر کا دہشت گردوں کے حامی عربی ممالک کو خبردار

12:35 - March 02, 2015
خبر کا کوڈ: 2917719
بین الاقوامی گروپ: شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ اگر ان ممالک نے دہشت گردوں کی حمایت سے ہاتھ نہ کھینچا تو انکو دشمن ممالک شمار کریں گے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الفجر» کے مطابق جامعہ الازھر کے قائم مقام سربراہ عباس شومان نے شیخ طیب کی نمایندگی میں  " عظمت اسلام " کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں کا کوئی خاص ہدف نہیں بلکہ وہ تمام اسلامی ممالک خاص کر مصر کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں
انہوں نے کہا : جامعہ الازھر کی جانب سے خلافت اور اسلامی حکومت کا خدوخال واضح کیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد ان الفاظ سے نادرست استفادہ نہ کرسکے اور تمام علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس حوالے سے عوام کی درست رہنمائی کریں۔
شومان نے کہا کہ دہشت گردوں کا دین اور اسلام سے کسی صورت تعلق نہیں اور بعض عربی اور اسلامی ممالک جانتے بوجھتے ان دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان ممالک نے مدد کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو انکو دشمن ملک کا درجہ دیا جائے گا۔

2916543

ٹیگس: دہشت ، گرد ، حامی ، الازھر
نظرات بینندگان
captcha