سعودی عرب دولت اسلامیہ سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرے گا:برطانوی میڈیا

IQNA

سعودی عرب دولت اسلامیہ سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرے گا:برطانوی میڈیا

15:57 - March 07, 2015
خبر کا کوڈ: 2941596
بین الاقوامی گروپ:برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ سعودی عرب پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پر زور دیں گے کہ وہ داعش کیخلاف ریاض کے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد دیں اور داعش سمیت دیگر عسکریت پسند جماعتوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاض میں پاکستانی فوج میں اضافہ کریں

ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان کے مطابق  برطانوی اخبار” فنانشل ٹائمز“ لکھتا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس وقت سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کی تعدا دکتنی ہے تاہم یہ تعداد زیادہ نہیں ہے۔مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ریاض کے ساتھ اپنے سیکورٹی تعلقات کو وسعت دینے کے بارے میں محتاط ہے لیکن وہ کسی صورت سعودی عرب کو انکار نہیں کرسکتا۔

مغربی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے قبضے کے بعد ریاض کی سیکورٹی کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ اس وقت پاکستان کو اپنی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے افراد ی قوت کی ضرورت ہے۔ اکرام سہگل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعوی عرب کے تعلقات جس نوعیت کے ہیں ان میں پاکستان کسی صورت سعوی عرب کو انکار نہیں کرسکتا، تاہم کسی حد تک سعودی عرب کی درخواست کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ رواں سال نواز شریف کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہے جو دو طرفہ تعلقات کو درپیش شدید چیلنجز کو ظاہر کرتا ہے جب کہ سفارت کار دونوں ممالک کے تعلقات کی قربت پر زور دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات 70 کی دہائی میں مشترکہ سیکورٹی مفادات کی وجہ سے مضبوط ہوئے جب سعودی عرب نے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کے لئے روزگار پیدا کیے۔ نواز حکومت سے پہلے کے ایک سینئر پاکستانی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دوست ہونے کے ساتھ ساتھ مسئلے کا ایک مسلسل ذریعہ بھی ہے۔یہ رشتہ مواقع اور چیلنجزفراہم کرتا ہے۔

200155

ٹیگس: سعودی ، فوج ، پاکستان
نظرات بینندگان
captcha