قرآن کریم کی رو سے ولایت کا حق کن افراد کے لئے ثابت ہے؟

IQNA

قرآن کریم کی رو سے ولایت کا حق کن افراد کے لئے ثابت ہے؟

9:04 - March 11, 2015
خبر کا کوڈ: 2961972
بین الاقوامی گروپ: قرآن کریم کی رو سے ولایت کا حق خداوند کریم، رسول اکرم(ص) امام علی(ع) اور اہل بیت اطہار(ع) کو حاصل ہے۔

ایکنانیوز- شفقنا- خداوند عالم نے قرآن کریم میں ولایت کا حق کچھ افراد کے لئے قرار دیا ہے :

۱۔ ولایت خداوند عالم

خداوند عالم فرماتا ہے: ﴿اللَّه وَلِیُّ الَّذینَ آمَنُوا﴾(۱)۔

"اللہ ایمان والوں کا ولی ہے۔"

۲۔ ولایت پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)

خداوند عالم فرماتا ہے: ﴿النَّبِیُّ اٴَوْلی بِالْمُؤْمِنینَ مِنْ أنْفُسِهمْ﴾(۲)۔ "بےشک نبی سب مومنین سے ان کے نفس کے بہ نسبت زیادہ اولیٰ ہے۔"

۳۔ ولایت امیرالمومنین علی (علیہ السلام)

خداوند عالم فرماتا ہے: ﴿إِنَّما وَلِیُّکُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذینَ آمَنُوا الَّذینَ یُقیمُونَ الصَّلاةَ وَ یُؤْتُونَ الزَّکاةَ وَ همْ راکِعُون﴾(۳)۔

"ایمان والو بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ صاحبان ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور رکوع کی حالت میں زکوِٰة دیتے ہیں۔"

۴۔ ولایت اہل بیت (علیہم السلام)

خداوند عالم فرماتا ہے: ﴿یا اٴَیُّها الَّذینَ آمَنُوا أطیعُوا اللَّهَ وَ أطیعُوا الرَّسُولَ وَ اٴُولِی الْأمْرِ مِنْکُم﴾(۴)۔

"ایمان والو اللہ کی اطاعت کرو رسول اور صاحبانِ امر کی اطاعت کرو جو تم ہی میں سے ہیں"(۵)۔

منابع اور مآخذ:

۱) سورہ بقرہ، آیت ۲۵۷۔

۲) سورہ احزاب،آیت ۶۔

۳) سورہ مائدہ، آیت ۵۵۔

۴) سورہ نساء ، آیت ۵۹۔

۵) علی اصغر رضوانی،امام شناسی و پاسخ بہ شبهات (۱)، ص ۷۸۔

42446

نظرات بینندگان
captcha