آسٹریلیا؛ ٹی وی چینل " ون وے" اسلام کے صحیح چہرے کو پیش کرنے کے لیے پروگرام نشر کرے گا

IQNA

آسٹریلیا؛ ٹی وی چینل " ون وے" اسلام کے صحیح چہرے کو پیش کرنے کے لیے پروگرام نشر کرے گا

9:14 - March 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3006379
بین الاقوامی گروپ:چینل میں آسٹریلیا کے تمام اہم علمی شخصیات کو بلا تفریق مختلف موضوعات پر گفتگو کے لیے دعوت دی جائے گی۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ABC News»،کے مطابق سڈنی شہر کے مسلمان باشندے اسلاموفوبیا سے مقابلے کے لیے اس ٹی وی چینل پر کام کررہے ہیں
اس چینل کے سربراہ ملازمجنی کا کہنا ہے : مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے دباو اور میڈیا کے غیرمنصفانہ رویے سے مجبور ہوکر ہم اس چینل کو لاونچ کررہے ہیں
مجنی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مسلمانوں کو غلط تبلیغات کا نشانہ بننے نہ دیں تاکہ آسٹریلیا کے تمام باشندوں کو ایک نظر سے دیکھا سکے
اس چینل میں آسٹریلیا کے تمام اہم علمی شخصیات کو بلا تفریق مختلف موضوعات پر گفتگو کے لیے دعوت دی جائے گی۔
آسٹریلیا میں دہشت گردی کے نام پر مختلف قوانین سے مسلمان سخت دباو کا شکار ہے اور داعش سے مقابلے کے نام پر قانون بنا کر مسلمانوں کو مشکلات سے دوچار کیا جارہا ہے۔

3000053

ٹیگس: آسٹریلیا ، ٹی ، وی ، چینل
نظرات بینندگان
captcha