ایکنا نیوز- شفقنا- ،تحریک انصاف کاکہناہے کہ پہلے ملک کے اندرونی حالات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اے این پی کاکہناہے کہ افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے نتائج سے سبق حاصل کرناچاہئے ،یمن میں فوج بھیجنے کی سعودی عرب کی درخواست پرردعمل میں اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے راہنمامحمودالرشیدنے کہاکہ پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہیں ،ہمیں پہلے اپنے ملک کے حالات کوٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فریق نہیں بنناچاہئے ،جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے راہنمازاہدخان نے کہاکہ ہم افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں شمولیت کے نتائج آج بھی بھگت رہے ہیں ،ہمیں پہلے اس جنگ میں شمولیت سے سبق حاصل کرناچاہئے اورپاکستان کودوسرے ملکوں کے معاملا ت میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے۔