فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے پر ملک کی تقسیم کا خطرہ

IQNA

فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے پر ملک کی تقسیم کا خطرہ

13:27 - March 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3055472
بین الاقوامی گروپ:) جمعیت العلماء ہند نے آر ایس ایس کو فاشسٹ تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- سیاست نیوز کے مطابق جمعیۃ کے اجلاس عام میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیاکہ بابری مسجد کی شہادت میں آر ایس ایس ملوث ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں پر ہر ایک شہری کو اپنی پسند کے مطابق مذہبی عقائد پر عمل کرنے کا حق ہے۔ لیکن بعض گوشوں کی جانب سے ملک کو قانون اور انصاف کی راہ سے ہٹادینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ فاشزم کو فروغ حاصل ہو۔ تاہم جمعیت العلماء ہند دیہاتوں اور ٹاؤنس میں اخوت اور بھائی چارگی کو مضبوط کرنے کیلئے بیداری مہم چلائے گی۔ اجلاس عام کو مخاطب کرتے ہوئے صدر مولانا ارشد مدنی نے الزام عائد کیاکہ دائیں بازو کی طاقتیں سیاسی مفادات کیلئے گھر واپسی کے نام پر منافرت پھیلارہی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ جو لوگ گھر واپسی اور تحفظ مذہب (دھرم رکھشنا) کے بارے میں نفرت انگیز مہم چلارہے ہیں وہ دراصل اپنے مذہب کی خود غلط تصویر پیش کررہے ہیں۔ اُنھوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ فرقہ پرستوں کی نفرت انگیز مہم کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں جواب دینے سے قاصر ہیں۔ یہ ادعا کرتے ہوئے مادر وطن کی آزادی کیلئے دیگر برادریوں سے زیادہ مسلمانوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے انتباہ دیا کہ اگر فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی تو ہمارا ملک پھر ایک بار فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم ہوجائے گا۔

81

نظرات بینندگان
captcha