حامد کرزئی: دہشت گردی کے خلاف جنگ ناکام ہوچکی ہے

IQNA

حامد کرزئی: دہشت گردی کے خلاف جنگ ناکام ہوچکی ہے

8:41 - March 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3059517
بین الاقوامی گروپ: افغانستان کے سابق صدر نے سی این این نیوز سے گفتگو میں کہا : امریکہ تیرہ سال سے دہشت گردی کے نام پر جنگ کررہا ہے لیکن اب تک اس میں ناکام رہا ہے

ایکنا نیوز- روزنامہ آوا کے مطابق حامد کرئی نے اس انٹرویو میں کہا : داعش افغانستا ن میں موجود نہیں لیکن یہ ممکن ہے کہ ایک دن طالبان کا سفید پرچم داعش کے سیاہ پرچم میں بدل جائے
انہوں نے کہا : داعش کو افغانستا ن میں اس وقت خاص سپورٹ حاصل نہیں اگرچہ میڈیا اس حوالے سے کافی پروپیگنڈہ کررہا ہے مگر اس حوالے سے کوئی مستند ثبوت موجود نہیں 
کرزئی نے کہا : داعش عراق بحران کا نتیجہ ہے ، عراق پر امریکی حملوں سے صورتحال بہت بگڑ گئی ہے
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکن فورسز کی موجودگی سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا ہے اور اسکے لیے ضروری ہے کہ شدت پسندی سے جنگ میں امریکہ اور اسکے اتحادی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

3054409

نظرات بینندگان
captcha