ایکنا نیوز- وزارت ثقافت اور تعلقات اسلامی ایران کے مطابق ولادت باسعادت حضرت فاطمه زهرا(س) کے موقع پر نشت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
رایزنی مرکز اور ایجوکیشن بورڑ کرغیزستان کے علاوہ سوشل ساینیسز اور لاء کالج آف «آرابایف» اور کرغیزستان ریسرچ سنٹر کا ادارہ بھی اس نشست کے انعقاد میں معاونت کررہا ہے۔
عورت کے مقام کے حوالے سے اس نشست میں کرغیزستان کی اہم علمی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
اسلام میں عورتوں کے حقوق،کرغیزستان میں عورتوں کے ادارے اور تربیت کے اصول جیسے موضوعات پر اس نشست میں تبادلہ خیال اور گفتگو ہوگی۔