پاک فضائیہ کے کسی طیارے نے یمن بمباری میں حصہ نہیں لیا ،پاکستان

IQNA

پاک فضائیہ کے کسی طیارے نے یمن بمباری میں حصہ نہیں لیا ،پاکستان

13:14 - April 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3073797
بین الاقوامی گروپ: پاکستان نے یمن کی لڑائی میں شمولیت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا،پاک فضائیہ کا کوئی طیارہ اپنی فضائی حدود سے باہر ہی نہیں گیا

ایکنا نیوز- شفقنا- ،اس حوالے سے خبریں گمراہ کن اور من گھڑت ہیں،یمن میں پاکستانی سفارتخانہ بند ہونے کے باعث اہم ذمہ داران کے ذریعے شہریوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے،عدن میں سلامتی کی مخدوش صورتحال باعث تشویش ہے،پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ یمن سے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں وہان پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے بند ہونے کے بعد اب دیگر لوگوں کے ذریعے یمن میں پاکستانی شہریوں سے رابطہ رکھا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ عدن میں لگ بھگ 150 پاکستانی ہیں اور وہاں کی صورت حال ہی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے، ہمارے سفارت خانے کے لوگوں نے وہاں جو اہم پاکستانی ہیں انھیں یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ لوگوں سے رابطے میں رہیں۔ عدن میں سلامتی کی مخدوش صورت حال تشویش کا باعث ہے۔ادھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ یمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا۔ یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن اور من گھڑت ہیں انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا کوئی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے باہرنہیں گیا اوریمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا جب کہ اس حوالے سے عالمی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔واضح رہے کہ امریکی میڈیا سی این این نے پاکستان سے متعلق خبر نشر کی تھی کہ یمن میں سعودی اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں پاکستان فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

43359

ٹیگس: پاکستان ، یمن ، طیارہ
نظرات بینندگان
captcha