ایکنا نیوز- سلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یمن میں سعودی حملوں کے خلاف بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا علی انور جعفری، مولانا احسان دانش، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن سمیت سینکڑوں کی تعداد میں نمازی شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے، جن پر یمن میں سعودی حکومت کی جانب سے فضائی حملوں اور معصوم بچوں کی شہادتوں کی مذمت، نواز حکومت، امریکا، اسرائیل، آل سعود اور سعودی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ رہنماؤں نے خطابات میں کہا کہ آل سعود یہود و نصاریٰ کے اشارہ پر یمن میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، عرب حکومتیں اگر امت مسلمہ سے مخلص ہیں تو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کو بچانے کیلئے اسرائیل پر حملہ کریں، یمن میں اسلامی حکومت کے خلاف نواز حکومت کی جانب سے یک طرفہ سعودی حکومت کی مدد کا فیصلہ لینا ایوان زریں و ایوان بالا سمیت ملکی عوام سے غداری ہے۔