سعودی عرب کی خواہش ہے پاکستان کھل کےاس کاساتھ دے: خواجہ آصف

IQNA

سعودی عرب کی خواہش ہے پاکستان کھل کےاس کاساتھ دے: خواجہ آصف

16:02 - April 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3080900
بین الاقوامی گروپ:8اپریل کوایرانی وزیرخاجہ پاکستان آرہےہیں اُنہیں بھی اعتمادمیں لیں گے

ایکنا نیوز- شفقنا- وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خواہش ہےکہ پاکستان کھل کے سعودی عرب کا ساتھ دے،حکومت نےابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم پیر کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، چاہتےہیں کہ مسلم امہ کااتحادمنتشرنہ ہو،پارلیمنٹ میں جوبھی فیصلہ ہوگاقوم کےمفادمیں ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم ترکی کادورہ کررہےہیں وہ ترک وزیراعظم کواعتمادمیں لیں گے،8اپریل کوایرانی وزیرخاجہ پاکستان آرہےہیں اُنہیں بھی اعتمادمیں لیں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وسطی یمن میں القاعدہ بہت طاقت ورہے،ہمارے1000فوجی سعودی عرب میں ہیں۔

43432

ٹیگس: یمن ، سعودی ، دفاع
نظرات بینندگان
captcha