سرحدوں پر یمن کے قبیلوں اور سعودی افواج کی شدید جھڑپیں

IQNA

سرحدوں پر یمن کے قبیلوں اور سعودی افواج کی شدید جھڑپیں

16:09 - April 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3080901
بین الاقوامی گروپ:یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ منبہ قبیلوں کے افراد، یمن کی زمینی سرحدوں پر سعودی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت یمن اور سعودی عرب کی سرحدوں پر شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ اس درمیان المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ عوامی فورس نے صنعا سے مآرب جانے والی سڑک اور الفرضہ فوجی مرکز پر تسلط حاصل کرکے مسلح عناصر کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ ادھر جنوب عدن میں واقع کریتر علاقے میں یمن کے مستعفی صدر کے حامی القا‏دہ عناصر نے خور مکسر علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی- ان کا مقصد سعودی عرب کی جارح افواج کے لئے مناسب ساحلی راستہ ہموار کرنا تھا۔ اس وقت فوج اور عوامی فورسز ان کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔

سعودی افواج نے سرحدی علاقے رازح میں آٹھ لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔ عدن شہر کے شمالی علاقوں پر بھی سعودی جارح طیاروں نے مختلف عمارتوں سمیت بنیادی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں عدن سے تعز جانے والی سڑک پر ایک ہوٹل اور فائبرگلاس بنانے والا ایک کارخانہ تباہ ہوگیا۔

67807

ٹیگس: سعودی ، عرب ، فوج ، یمن
نظرات بینندگان
captcha