یمن: عدن مکمل طور پر آزاد

IQNA

یمن: عدن مکمل طور پر آزاد

18:23 - April 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3092631
بین الاقوامی گروپ:یمن کی فوج اور تحریک انصار اللہ سے وابستہ عوامی کمیٹیوں نے عدن کی بندرگاہ کو یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی مسلح افراد سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا گزشتہ ہفتے سے عدن شہر پر جزوی کنٹرول تھا اور ان کی تکفیری گروہوں اور مستعفی صدر منصور ہادی کے حامی مسلح افراد کے ساتھ شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں- سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ چھبیس مارچ سے جاری ہے اور حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں- ان حملوں میں رہائشی علاقوں، شہروں اور بےگھر کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جن کی وجہ سے مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے- یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جارحیت کے ساتھ ہی انصار اللہ اور عوامی کمیٹیوں کے خلاف سعودی عرب کا منفی پروپیگنڈا بھی پوری شدو مد کے ساتھ جاری ہے-

67939

ٹیگس: یمن ، عدن ، فوج ، انصارللہ
نظرات بینندگان
captcha