ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam»،کے مطابق پگیڈا کے مقابلے میں بڑی تعداد میں اسلام حامی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے
اینٹی فاشسٹ گروپ نے پگیڈا مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ کی سرگرمیوں سے لندن اور ملک میں امن و امن کی صورتحال کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور میڈیا وار کے زریعے سے معاشرے میں قومی اور مذہبی تعصبات کو ابھارنے کی کوشش قابل مذمت ہے
گذشتہ ہفتے کے دن پگیڈا کے مظاہرے میں صرف چند افراد نظر شامل ہوئے مگر اسکے مقابلے میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا
پگیڈا گروپ جرمنی میں بنا ہے اور اب دیگر یورپی ممالک میں مظاہرے منعقد کررہا ہے
مگر اب تک اس گروپ کو مناسب تعداد میں حامی جمع کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔