فرانس «اسلام فرنچ انداز میں» پروگرام کا آغاز

IQNA

فرانس «اسلام فرنچ انداز میں» پروگرام کا آغاز

8:50 - April 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3116053
بین الاقوامی گروپ: شدت پسندی سے مقابلے کے لیے فرانس کے شہر لیون میں مختلف مذاہب کے درمیان دوستی بڑھانے کی خاطر پروگرام کا اہتمام کیا گیا

ایکنا نیوز- روزنامه «واشنگٹن پوسٹ»،کے مطابق  قومی مہم «اسلام فرنچ اسٹائل میں» پروگرام کا آغاز لیون یونیورسٹی اور مرکزی مسجد کے تعاون سے کیا گیا ہے
اس پروگرام کے ایک کردارمیشل یونس جو لیون یونیورسٹی میں مصروف ہے کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت مختلف مذاہب  کے حوالے سے تعلیم دی جاتی ہے
پیرس میں میگزین آفس پر حملے اور فرنچ جوانوں کی داعش میں شمولیت  کے واقعات کے بعد اس پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
پرگروگرام  چھ مہینے تک جاری رہے گا
سرکاری اداروں کے اسٹاف کو مختلف مذاہب میں رواداری کا درس دینا اور مسلمان طلباء اور اساتذہ کو فرنچ لینگویج میں پڑھانا اس پروگرام کا حصہ ہے
پروگرام چوبیس ہفتے جاری رہے گا جسمیں قانون، مذہب اور ثقافت کے موضوع پر کلاسز منعقد ہوں گی اور پروگرام کے شرکاء مختلف مساجد اور یونیورسٹیوں کا دورہ کریں گے اور آخر میں سب کو سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا جائے گا
یورپی ممالک میں چھ ملین کے ساتھ فرانس میں سب سے زیادہ مسلمان آباد ہیں۔

3107675

نظرات بینندگان
captcha