اسلامی کانفرنس تنظیم نے یمن میں امداد رسانی کی درخواست کردی

IQNA

اسلامی کانفرنس تنظیم نے یمن میں امداد رسانی کی درخواست کردی

9:09 - April 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3147047
بین الاقوامی گروپ: اسلامی کانفرنس تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ یمن میں انسانی بنیادوں پر امداد رسانی کو ممکن بنائے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «oic-oci.org»،کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکریٹری ایاد امین مدنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض سول سوسایٹی کی جانب سے یمن میں امداد رسانی کی کوشش قابل قدر ہے اور یمن میں مزید میڈیکل ، خوراک اور دیگر ادویات کی اشد ضرورت ہیں
انہوں نے کہا : اسلامی کانفرنس تنظیم نے متعدد اداروں سے اس سلسلے میں بات کی ہے تاکہ یمنی متاثرین کو امداد مل سکے جنمیں ریڈکراس، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیم اور دیگر ادارے شامل ہیں

قابل ذکر ہے کہ دوسری جانب اسلامی تنظیم کانفرنس عرب اتحاد کی حمایت بھی کررہی ہے
ایادمدنی نے یمن حملوں کو درست قرار دیا ہے اور اس جنگ کے لیے انصارللہ کو ذمہ دار ٹھرا رہا ہے
تعجب کی بات یہ ہے کہ ایاد مدنی ایک طرف سعودی حملوں کو درست قرار دے رہا ہے اور دوسری جانب یمن میں بیرونی ممالک کی مداخلت کی بھی مخالفت کررہا ہے ۔

3142836

نظرات بینندگان
captcha