ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «misr5.com»،کے مطابق مصر کی وزارت تعلیم کی جانب سے بعض تاریخی شخصیات کے حوالے سے مضامین کو کورس سے نکالنے کے فیصلے کے بعد «الجیزه» صوبے کے ایجوکیشن بورڑ میں مختلف کتابوں کو شدت پسندی سے مقابلے کے نام پر نذر آتش کی گئیں ہیں ۔
مصری نصاب سے فاتح قدس صلاح الدین ایوبی کے مضمون کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
«الجیزه» صوبے میں اس واقعے کے خلاف سوشل میڈیا پر اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوا ہے
اور اس اقدام کو توہین آمیز قرار دیا جارہا ہے ۔