ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے trtturk، کے مطابق جرمنی میں ترک اسلامی الائنس کا کہنا ہے کہ سی سی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وضو خانے کی جانب سے ایک شخص اندر داخل ہوا اور پیڑول چھڑک کر آگ لگا رہا ہے.
مساجد کمیٹی کے انچارج «ویسل ارسلان»،نے اس حوالے سے کہا کہ صبح نماز فجر کے وقت آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے.
واقعے میں مسجد کی دیوار اور فرش وغیرہ جل گئے ہیں اور مسجد اس وقت استعمال کی قابل نہیں ۔