ابو علا العفری داعش تنظیم کا سربراہ مقرر

IQNA

ابو علا العفری داعش تنظیم کا سربراہ مقرر

16:34 - April 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3200316
بین الاقوامی گروپ:داعش دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے شدید زخمی ہونے کے بعد ابو علا العفری کو داعش دہشت گد تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- عرب ذرائع نے نیوز ویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے شدید زخمی ہونے کے بعد ابو علا العفری کو داعش دہشت گد تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ابو علا العفری ابو بکر بغدادی کے معاون ہیں ابو علا العفری القاعدہ کے بھی اہم رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

داعش دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے عراقی فورسز کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے کے بعد ابو علا العفری کو داعش دہشت گد تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ابو علا العفری ابو بکر بغدادی کے معاون  ہیں ابو علا العفری القاعدہ کے بھی اہم رہنما سمجھے جاتے ہیں۔

ابو العفری نے 1998 میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کی اور وہ القاعدہ کے اہم رہنماؤں میں شامل ہوگیا اس نے 2004 میں القاعدہ کے ساتھ بیعت کی ۔

عراقی حکومت کے ایک اعلی اہلکار ہاشمی نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق  العفری عارضی طور پر داعش کا رہنما مقرر ہوا ہے اور اس کا دہشت گرد گروہوں میں نقش بڑا ممتاز رہا ہے ابو علا نے عراق میں داعش کی پیدائش کے بعد داعش میں شمولیت اختیار کرلی وہ ابو عمر بغدادی اور ابو ایوب مصر کی ہلاکت کے بعد عراق میں القاعدہ کے اہم رہنما تصور کئے جاتے ہیں اور وہ اس وقت داعش کے معاون ہیں، ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں سلفی وہابی نظریہ رکھتی ہیں انھیں عام مسلمانوں کی حمایت حاصل نہیں القاعدہ، النصرہ، طالبان، بوکو حرام ، الشباب اور داعش دہشت گرد تنظیمیں سبھی وہابی اور دیوبندی نظریہ رکھتی ہیں اور انھیں سعودی عرب کے وہابیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

44367

ٹیگس: داعش ، سربراہ ، وہابی
نظرات بینندگان
captcha