ایرانی بحری بیڑے خلیج عدن میں سرگرم

IQNA

ایرانی بحری بیڑے خلیج عدن میں سرگرم

21:32 - April 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3206870
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی بحری بیڑے خلیج عدن میں بھرپور طریقے سے موجود ہیں

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے دورے کے موقع پر کہا کہ اس وقت ایرانی بحریہ کا چونتیسواں بحری بیڑا خلیج عدن کے قریب آبنائے باب المندب میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ اس سے قبل بعض خبری ذرائع نے خبر دی تھی کہ ایرانی بحری بیڑے کو دھمکیاں ملنے کے بعد اسے خلیج عدن کے علاقے سے پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ ایک اسٹریٹجک طاقت ہے اور اس کا مقصد ایران کے سمندری آمد و رفت کے راستوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے جس کے تحت آج بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔

68839

ٹیگس: ایران ، یمن ، بیڑہ
نظرات بینندگان
captcha