رجب المرجب ؛ کوفے میں سال «امام علی(ع)» پروگراموں کا آغاز

IQNA

رجب المرجب ؛ کوفے میں سال «امام علی(ع)» پروگراموں کا آغاز

12:25 - April 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3215566
بین الاقوامی گروپ: مسجد کوفہ انتظامیہ کے مطابق 13 رجب یوم ولادت امام علی(ع) کے دن سے مختلف ثقافتی پروگراموں کا رسمی طور پر آغاز ہوگا

ایکنا نیوز ۔ «masjed-alkufa.net»،کے مطابق مسجد کوفہ کے متولی  سید موسی تقی الخلخالی نے کہا کہ اس سال کو امام علی(ع) کے نام مبارک سے منسوب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مختلف مذہبی،ثقافتی اور علمی کاموں کا آغاز تیرہ رجب سے ہوگا
سید موسی تقی الخلخالی نے مزید کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کے ممبران کے علاوہ اہم مذہبی اور علمی شخصیات کو عظیم الشان جشن ولادت امام علی(ع) کے حوالے سے دعوت نامہ جاری کیا گیا ہے
انہوں نے کہا : سال امام علی(ع) کے حوالے سےپانچویں ثقافتی فیسٹیول «السفیر» کوفہ میں منعقد کرنے کے علاوہ اس فیسٹیول کے ہمراہ علمی پروگرام بعنوان «مسلم بن عقیل ایوارڑ»، کے ساتھ تصویری نمائش اور ادبی محفلوں کے انعقاد کا پروگرام بھی شیڈول میں شامل ہیں
مسجد کوفہ کے متولی نے کہا : محققین اور مصنفین  کو امام علی(ع) کی شخصیت کے حوالے سے مقالوں کے لیے خطوط ارسال ہوچکے ہیں جنکو بعد میں کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا۔

3214446

ٹیگس: کوفہ ، مسجد ، رجب ، امام ، علی
نظرات بینندگان
captcha