کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ، 2 ہلاک

IQNA

کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ، 2 ہلاک

16:57 - April 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3216745
بین الاقوامی گروپ:صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تفتان جانے والی زائرین کی بس پر سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا

ڈان نیوز کے مطابق پیر کو کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چاندنی چوک میں نامعلوم ملزمان نے زائرین کی ایک بس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس علاقے میں زائرین کی بسوں پرخود کش حملوں اور فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انھوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

1020352

ٹیگس: زایرین ، بس ، دہشت ، گردی
نظرات بینندگان
captcha