ایکنا نیوز- روزنامه «Manila Times»، کے مطابق حسن قرآت مقابلہ، مسلم کنونشن کے تعاون سے ،منعقد کیا گیا
مسلم کنونشن کی سیکریٹری یاسمین بوسران لائو،کے مطابق مقابلے کا عنوان «میرا جاب ۔ میرا مذہبی وظیفہ» رکھا گیا تھا
انہوں نے کہا : اس مقابلے کے عنوان کا مقصد اس پیغام کو عام کرنا تھا کو جو بھی اپنا کام نیک نیتی سے انجام دے گا وہ عبادت شمار ہوگا
بوسران لائو کے مطابق مقابلوں میں بہترین ٹیلنٹوں کو متعارف کرایا گیا جو بعد میں بین الاقوامی مقابلوں میں فلپائن کی نمایندگی کریں گے
فلپائن کی آبادی میں اکثریت کھیتولک عیسائیوں کے علاوہ ۹۸ ملین آبادی میں گیارہ فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔