ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الواقع نیوز»،کے مطابق سیول کے اسلامی مرکز میں مقابلہ حفظ قرآن مجید منعقد کیا گیا جسمیں جنوبی کوریا سے ۸۰ حافظ شریک تھے
مقابلوں کی اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا جسکے بعد مقررین نے خطابات میں قرآن پڑھنے اور حفظ کے علاوہ قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے پر تاکید کیں۔
اس اختتامی تقریب میں اسلامی مرکز سیول کے امام اور مفتی عبدالرحمن لی جو اور جنوبی کوریا کے انجمن مسلمانان کے سربراہ الحاج عبدالرحیم شین نے نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے ۔