ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے مطابق بین الاقوامی علمی ادبی فیسٹیول آستانہ امام حسین(ع) کے عربی مرکز کے تعاون سے امام علی(ع) کی ولادت کی مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے
پہلا بین الاقوامی علمی ادبی فیسٹیول بعنوان «امام علی(ع)؛ بانی علم نحو» ہفتہ تیرہ رجب کو حرم مطهر امام حسین(ع) کے صحن «خاتمالأنبیاء» میں منعقد ہوگا
فیسٹیول کمیٹی کے مطابق تمام اہم علمی اور ادبی شخصیات عراق اور عراق سے باہر کے ممالک کو دعوت نامہ ارسال ہوچکا ہے اور ایران، مصر اور شام کے متعدد دانشور خصوصی طور پر اس فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔