برطانیہ؛ جشن بلوغت کا اہتمام

IQNA

برطانیہ؛ جشن بلوغت کا اہتمام

7:35 - May 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3237935
بین الاقوامی گروپ: اسلامی مرکز برطانیہ میں طالبات کی جانب سے بلوغت کی عمر میں پہنچنے کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- شعبہ یورپ- ولادت سعادت امیرالمؤمنین، حضرت علی(ع)  کے ایام کے حوالے سے اسلامی مرکز برطانیہ میں ۳۱ طالبات کی بلوغت کی عمر میں پہنچنے کے حوالے سے  پروگرام منعقد کیا گیا
اس جشن بلوغت پروگرام میں طالبات کے علاوہ والدین اور دیگر طالبات کی کافی تعداد موجود تھیں۔
اسلامی مرکز میں منعقدہ جشن بلوغت پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور سیرت امام علی(ع)
او رحضرت فاطمه زهرا(س)  کی شخصیت پر تقاریر کے علاوہ شعر خوانی اور منقبت خوانی کی گئی ۔
پروگرام کے بعد بلوغت کو پہنچنے والی طالبات قرآن مجید کی زیارت کے ساتھ سٹیج پر پہنچیں اور واجبات کے ادائیگی کے حوالے سے خدا کا شکر ادا کیا
پرگرام میں ثقافتی ،تربیتی اور تواشیح خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور آخر میں حجت‌الاسلام عیسی جهانگیر نے طالبات سے خطاب کیا

دعاء تعجیل  ظهور امام زمانہ(عج) اور سلامتی رہبر کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیرہوا ۔

3228648

نظرات بینندگان
captcha