ایکنا نیوز- دین اور قوم کی خدمت کا خوبصورت نمونہ اور مثال کویٹہ کے جوانوں نے قائم کی جہاں اپنی مدد آپ کے تحت اسکول کے طلباء کی کوششوں اور تعاون سے منقبت خوانی ، دعا اور اسلامی دروس کے حوالے سے علمدار اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا اور مولود کعبہ کی ولادت کے موقع پر رسمی طور پر اکیڈمی کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جہاں نوجوان طلباء نے دعا کمیل کے ساتھ اس اکیڈمی میں کام کا آغاز کیا ۔
اکیڈمی میں نوجوان طلباء کو خصوصی طور پر مقبت خوانی کی تربیت دینے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اور خواہشمند طلباء کو رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔