ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Marshfield News Herald»،کے مطابق سیمینار میں مختلف طبقوں کے لوگ شریک تھے
نورمسجد کے متولی عاصف حسین نے سیمینار سے خطاب میں کہا: دہشت گردی سے تعلق جوڑ کر اسلام کا چہرہ خراب کرنے کی سازش ہورہی ہے اور درست اسلام کو پیش کرنا ضروری ہے
امن کے عنوان (GainPeace Project) سے منعقدہ سیمینار میں ڈاکٹر سبیل احمد نے کہا کہ عیسائی،یہودی اور مسلمانوں کا ایک ہی خدا ہے
انہوں نے کہا : قرآن اور انجیل کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ۸۰ فیصد مشترکات موجود ہیں اور ہمیں انکو جاننے کی ضرورت ہے
عیسائی پادری کریس ولف، نے قرآنی آیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس آیت سے مسلمانوں کا تعلق دہشت گردی سے ثابت ہوتا ہے
ڈاکٹر سبیل احمد نے مذکورہ آیت کے معنی اور شان نزول بیان کرکے اس موقف کو غلط ثابت کردیا
انہوں نے کہا کہ ایسی آیتیں انجیل سے بھی نکال سکتے ہیں جن سے یہودیوں کی دہشت گردی سے تعلق جوڑا جاسکتا ہے مگر یقین ہے کہ ایسی تعبیر اور تفسیر درست نہیں
انہوں نے کہا کہ بچوں کی تربیت کے زریعے سے کوشش کی جائے کہ وہ دہشت گردی سے دور رہیں۔