ایکنا نیوز- پندرہ رجب یوم رحلت یا شہادت حضرت زینب (س) کے حوالے سے پاکستان کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں علماء نے وارث حسین (ع) کی شخصیت پر خطاب کیا اور آپکی استقامت کو کربلاء میں فتح کا راز قرار دیا۔
کویٹہ کے امام بارگاہ مومن آباد میں حجت الاسلام عارف نے جوانوں سے خطاب میں سیرت زینبی پر عمل کرنے اور پیغام اسلام پہنچانے پر تاکید کی ۔
امام بارگاہ بلتستانی اور مدرسہ حضرت زینب (س) سمیت مختلف امام بارگاہوں میں مجلس کے علاوہ ماتم داری ہوئی اور نذرات و خیرات تقسیم کیے گئے۔