ایکنا نیوز- «آستانہ مقدس علوی» کے مطابق 13 رجب یوم ولادت امام علی (ع) کے حوالے سے قرآنی پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو سترہ رجب عید بعثت نبی اکرم (ص) تک جاری رہے گا
دارالقرآن مقدس امام علی(ع) کے مطابق زیارت گاہوں اور قرآنی مراکز میں میں اس حوالے سے پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ رات حرم مطهر امام علی (ع) کے صحن میں قرآنی محفل منعقد کی گئی جسمیں آستانہ سید محمد
بن امام هادی (ع) اور دارالقرآن امام هادی (ع) کے معروف قاریوں نے تلاوت کا شرف حاصل کیا
پروگرام میں جن قاریوں نے تلاوت کا شرف حاصل کیا ان میں قاری حاج ابورائد الجابری جو دارالقرآن الامام الهادی (ع) سے تعلق رکھتا ہے کے علاوہ قومی قرآنی مرکز کے قاری سید حمزه الموسوی شامل ہے
محفل میں قرآنی سوال و جواب کے بعد قاریوں کو انعامات سے نوازا گیا
قابل ذکر ہے کہ رجبیہ قرآنی محفلوں کا سلسلہ آستانہ مقدس علوی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور عراق کے مختلف صوبوں اور زیارت گاہوں کے معروف قراء ان محفلوں میں تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔