پاکستان؛ یوم امریکہ مردہ باد

IQNA

پاکستان؛ یوم امریکہ مردہ باد

7:45 - May 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3304155
بین الاقوامی گروپ: طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے

ایکنا نیوز- اصغریہ آرگنائزیشن،امامیہ طلباء تنظیم اور جعفریہ طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیوں میں علماء نے امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمن اور فلسطین میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا
علماء نے آل سعود کی بھی مذمت کی اور یمن پر بم باری بند کرنے اور شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔


علماء نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف  کاروائی کرنے پر بھی زور دیا اور حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ہر سال سولہ مئی کو طلباء تنظیموں کی جانب سے " یوم امریکہ مردہ " منایا جاتا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha