سعودی عرب کے شہر قطیف میں شیح باقر النمر کی حمایت میں مظاہرہ

IQNA

سعودی عرب کے شہر قطیف میں شیح باقر النمر کی حمایت میں مظاہرہ

16:50 - May 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3305044
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے حکومت مخالفین، ایک بار پھر شہر قطیف کی سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے اپنے ملک کے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کی حمایت میں مظاہرہ کیا

ایکنا نیوز- شفقنا-سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے- شیخ باقر النمر کی حمایت میں قطیف میں مسلسل تیسری رات مظاہرہ کیا گیا- مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شیخ باقر النمر کی پھانسی کی سزا کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے- مظاہرین نے شیخ باقر النمر کو فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا- سعودی عرب میں شیخ باقر النمر کی حمایت میں مظاہروں کا یہ سلسلہ، ایسی حالت میں جاری ہے کہ ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر بھی مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں- واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کو سعودی عرب کے تمام شہریوں کے حقوق کی بحالی اور ان کی آزادی کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے جرم میں گذشتہ تین برسوں سے جیل میں قید کررکھا ہے-

45257

ٹیگس: نمر ، سعودی ، مظاہرہ
نظرات بینندگان
captcha