ایکنا نیوز- بتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک عراقی جج نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں مصر ،پاکستان اور ایران کے قاریوں کی تلاوت کو سراہتے ہوئے کہا : ان قاریوں میں بالخصوص ایرانی قاری " حسن دانش" کی تلاوت ،وقف،تجوید اور دیگر قواعد کے رو سے بھی لائق تحسین ہے
انہوں نے کہا : تمام ججز پوری کوشش کرر ہے ہیں کہ کسی طرح سے کسی قاری کا حق پامال نہ ہو،اگرچہ مقابلوں میں شریک تمام قاری بہت تجربہ کار اور باصلاحیت ہیں۔
نجم عبدالله مطهر، نے کہا کہ بعض ممالک کے قاریوں کی جانب سے قرآت کے اصول کی پابندی نہیں کی جاتی مگر ایران، مصر اور پاکستان کے قاریوں نے بہت اچھی تلاوت کی ہیں۔
عراقی جج نے کہا کہ امید ہے کہ مقابلے کے باقی دنوں میں بھی اچھی تلاوت اور اچھے قاری دیکھنے کو ملیں گے۔