قطیف میں حملہ آور کی شناخت کا دعوی

IQNA

قطیف میں حملہ آور کی شناخت کا دعوی

12:01 - May 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3307101
بین الاقوامی گروپ: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد امام علی(ع) پر حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے

ایکنا نیوز- العالم دینل کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی شناخت
«صالح بن عبدالرحمن صالح القشعمی» کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی باشندہ ہے۔


رپورٹ کے مطابق القشعمی داعش کا ممبر تھا اور متعدد واردتوں میں حکومت کو مطلوب تھا۔


وزارت داخلہ کے مطابق پولیس کے قتل میں ملوث دہشت گرد نے خودکش حملے میں انتہائی خطرناک بارودی مواد کا استعمال کیا جسکی وجہ سے بڑی تعداد میں نمازی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔

3306910

ٹیگس: سعودی ، شناخت ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha