کوئٹہ ؛ تکفیریوں کے ہاتھوں شہادتوں پر تین روزہ سوگ کااعلان

IQNA

کوئٹہ ؛ تکفیریوں کے ہاتھوں شہادتوں پر تین روزہ سوگ کااعلان

12:56 - May 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3308017
بین الاقوامی گروپ: شہر میں کالعدم تنطیم کی آزادانہ ریلی لمحہ فکریہ ہے ۔ سید رضا آغا

ایکنا نیوز- ایک ایمرجنسی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا :
کوئٹہ شہر میں ہونے والے سانحے کے حوالے سے  جس میں دو شیعہ ہزارہ تا جر کو شہید  اور تین کو زخمی کیا گیا جس کے بعد ایک منظم سا زش کے تحت شہر کو آگ و خو ن میں جھونکنے کی بھرپور کوشش کی گئی اور کچھ شر پسندو ں نے شہر کے اندر نقاب لگا ئے زبر دستی دوکانوں کو بند کرنے کی کوشش کی  اور سا تھ ہی تکفیر ی نعرے لگاتے  اور فائرنگ کرتے ہوئے دندناتے پھرتے رہے اور نہتے عوام پر فائرنگ کرتے رہے جس کی زد میں آکر سلیم کمپلیس کے قریب پانچ افراد کو نشانہ بنایا گیا جس میں شیعہ ہزارہ قوم کے دو افراد شہید اور تین شدید زخمی ہوئے جن میں دو خواتین بھی شا مل ہیں جو صوبے کے قبائلی روایات کے مکمل خلاف ہے ان تمام صورت حال میں قانون نافذ کرنے والے ادارے خا موش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔ ہزاروں حکومتی اہل کاروں کی موجو دگی میں کچھ شر پسندعناصر مسلسل شہرمیں وارداتوں سے فر قہ واریت کی آگ بھڑکاتے رہیں اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس سا ری صورت حال میں صدر انجمن تاجران کوئٹہ رحیم کاکڑ کا نام بھی لیا جا رہا ہے ۔
یہ سازش ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش ہے جس کو ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے آئے روز شہرمیں تا جر پیشہ افراد ،راہگیر اور عام شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گر دوں کو پکڑنے میں ناکام رہتے ہیں یہا ں ہم ہر قسم کی دہشت گر دی اور انتہا پسندی کو صوبے اور شہرمیں امن و امان اور بھائی چا رگی کے لئے زہر قا تل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اور ریا ستی ادارے اس طر ح کے واقعا ت کی روک تھام کیلئے اپنی ذمے دا ریا ں پوری کریں تاکہ بے گناہ اور نہتے عوام کا قتل عام نہ ہو۔
قابل زکر ہے کہ لشکر جھنگوی نے اس واقعے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے ملک کو عراق بنانے کی دھمکی دی ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلی نے بھی امن و امان کی خرابی کا زمہ دار انہیں کالعدم تنطیموں کو ٹھراتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ٹیگس: مجلس ، سوگ ، شیعہ ، شہید
نظرات بینندگان
captcha