ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Age»،کے مطابق جیسن سیاس کاکہنا ہے کہ ٹرین میں سفر کے دوران میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ ایک باحجاب خاتون کی چادر کی طرف اشارہ کرکے کہہ رہے تھے کہ اس گندی چیز کو یہاں آسٹریلیا میں سر پر نہ رکھو
سفر کے دوران مسلمان خواتین اور ان افراد میں توہین کی وجہ سے جھگڑا ہوا اور میں نے ان دو افراد کو آرام سے رہنے کا کہا مگر انہوں نے مجھ پر حملہ کیا ۔
جیسن نے ٹرین سے اتر کر پولیس کو واقعے کی رپورٹ دی ۔
جیسن کا کہنا ہے کہ مجھے ان خواتین کی حمایت پر کوئی پیشیمانی نہیں اور کسی کو لوگوں کی توہین کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔