ایکنا نیوز- شفقنا-آیت الله مصباح یزدی نے آیہ «وَ مِنْ آیاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْواجاً لِتَسْکُنُوا إِلَیها وَ جَعَلَ بَینَکُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم اس آیت میں ارشاد فرماتا ہے کہ خداوند عالم کی نشانیاں یہ ہیں کہ تم لوگوں کے لئے تمہارے جنس سے تمہارا ہمسر پیدا کیا کہ جس کے ساتھ تم سکون حاصل کر سکو اور تم لوگوں کے درمیان محبت و الفت قائم کی ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ شادی انسان کی ایک قدرتی ضرورت ہے اور خانوادہ کی تشکیل انسانی نسل کی بقا اور آبادی میں اضافہ کا سبب ہوتا ہے وضاحت کی : اس آیت میں ہمسروں کا ایک دوسرے کے ساتھ سکون حاصل کرنے کو شادی و خانوادہ کی تشکیل دینے کا اہم مقصد بیان ہوا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے بیان کیا : انسان کی روز مرہ کی زندگی میں بہت سارے اسباب مثلا سماجی و سیاسی اختلافات ، انسان کی کشیدگی و تشویش کی پیدائش کا سبب ہوتی ہیں جو انسان کے سکون کو ختم کر دیتی ہیں لیکن شخص جب اپنی فیملی کے ساتھ ہوتا ہے اور اپنے ہمسر سے گفت و گو کرتا ہے تو یہ ان کے سکون و اطمینان کا سبب ہوتا ہے ۔