امام خمینی ( رح) کے فرامین پرعملدرآمد پر تاکید

IQNA

امام خمینی ( رح) کے فرامین پرعملدرآمد پر تاکید

18:22 - June 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3310265
بین الاقوامی گروپ:پاکستان کے ممتاز علماء نے اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح کے اقدامات کو سراہا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء نے اتوار کے دن گلگت بلتستان میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ امام خمینی رح نے اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور ان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے پر مبنی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا- پاکستانی علماء اور دانشوروں نے کہا کہ اس وقت تکفیری دہشت گرد گروہ امریکا اور صیہونی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلا رہے ہیں اور سعودی عرب اس سلسلے میں ان کی مدد کر رہا ہے- مقررین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی مشکلات کے حل اور دشمنوں پر غلبہ پانے کا راستہ یہ ہے کہ اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رح کے فرامین کو عملی جامہ پہنایا جائے- اس رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحب زاده حامد رضا اور گلگت بلتستان کے امام جمعہ علامہ راحت حسین کے علاوہ پاکستان کی دوسری شیعہ اور سنی شخصیات اور علماء اس کانفرنس میں شریک تھے۔

70502

ٹیگس: علماء ، امام ، خمینی
نظرات بینندگان
captcha