ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسیٹس میں ترکی کے ثقافتی مرکز اور مسجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔
نیویارک سے آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ترکی کے سفارتخانے کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو بتایا کہ تقریبا پانچ نقاب پوش مسلح افراد نے بدھ کو امریکی ریاست میسا چوسٹ کے شہر ویسٹ اسپرنگ فیلڈ میں ترکی کے ایک ثقافتی مرکز کی عمارت اور اس کی مسجد پر پتھراؤ کیا ہے-
مسجد کے ایک عہدیدار نے کہا کہ حملے کے وقت مسجد میں کم از کم تین افراد موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے- رپورٹس کے مطابق مسجد کی عمارت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔