تہران میں علامہ اقبال بین الاقوامی کانفرنس

IQNA

تہران میں علامہ اقبال بین الاقوامی کانفرنس

13:11 - June 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3314642
بین الاقوامی گروپ: ڈاکٹر حداد عادل نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال رسول خدا (ص) اور ان کے اہل بیت سے بہت عقیدت رکھتے تھے اور ان کے اشعار میں اس عقیدت و محبت اور قرآن سے ان کی الفت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-

ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں علامہ اقبال کی یاد میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس میں ہندوستان، پاکستان، تاجیکستان ، افغانستان اور ایران کے علاوہ  اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے ممالک کے دانشوروں نے شرکت کی-

کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

فرہنگستان زبان و ادبیات فارسی یا پرشین لینگویج اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حداد عادل نے بھی اس کانفرنس  سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال رسول خدا (ص) اور ان کے اہل بیت سے بہت عقیدت رکھتے تھے اور ان کے اشعار میں اس عقیدت و محبت اور قرآن سے ان کی الفت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-

پاکستان کے سفیر نے بھی اس کانفرنس میں اپنے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے- کانفرنس میں اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے ثقافتی ادارے کے سربراہ افتخار حسین عارف نے تقریر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ای سی او  تنظیم، باہمی اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ، ثقافتی تعاون پر بھی توجہ دے گی۔

71090

نظرات بینندگان
captcha