سعودی پالیسیوں پر اعتراض کے جرم میں زید حامد سعودی عرب میں گرفتار

IQNA

سعودی پالیسیوں پر اعتراض کے جرم میں زید حامد سعودی عرب میں گرفتار

9:28 - June 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3316165
بین الاقوامی گروپ: دفاعی مبصر کو سعودی عرب میں سعودی مخالف تقریر کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- روزنامہ امت کے مطابق معروف سیاسی اور دفاعی مبصر زید زمان حامد کو مکہ میں گرفتار اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق زید حامد کو بلا اجازت تقریر اور سعودی پالیسیوں پر نکتہ چینی کے بعد پروگرام میں شریک ایک شخص کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے
زید حامد کے ساتھ اسکی بیوی اور خاتون تجزیہ نگار طیبہ بخاری بھی موجود تھی۔
کوششوں کے باوجود زید حامد کو آزاد نہیں کرایا جاسکا اور زید حامد کی بیوی  اکیلی پاکستان آنے پر مجبور ہوئی ہے۔

ٹیگس: زید ، حامد ، گرفتار ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha