ایکنا نیوز- ایکنا سے گفتگو میں الکوثر چینل کے نمائندے سید ابراھیم حسینی نے کہا :عراقی قاری رسول العامری نے سورہ آل عمران کی تلاوت کرکے ۸۸ پوائنٹ حاصل کیا اور الکوثر چینل کے قرآنی مقابلے
«إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کے مقابلوں کی چوتھی رات مقام اول حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے
انہوں نے کہا : مقابلوں کی چوتھی رات افغانستان کے مصطفی حیدری نے سورہ مائدہ،مصر کے قاری محمد المکاوی نے سوره کهف، عراق کے قاری رسول العامری نے سوره آل عمران اور ناروے کے قاری حسین الخزعلی نے سورہ بقرہ کی بعض آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا
انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں عراقی قاری نے 88 پوائنٹ کے ساتھ مقام اول کا اعزاز حاصل کیا جبکہ افغانستان کے قاری نے 80.5۔ کے ساتھ دوم مصری قاری 80 اور ناروے کے قاری نے 76 پوائنٹ کے ساتھ مقام چہارم کا اعزاز حاصل کیا
حسینی نے کہا کہ الکوثر کے مقابلے «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» میں اس سال مقابلوں کا معیار اعلی ہے کیونکہ «ربیع القلوب» مقابلوں کے کامیاب قراء ان مقابلوں میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقابلے کے لیے ایران کے «معتز آقایی» تجوید، «رفعت علی دیب» شام، وقف اور ابتدا، «میثم الرکابی» عراق، لحن اور «حسین زعیتر» لبنان سے صوت کے شعبے میں ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
«إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا»، بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز رمضان المبارک کے پہلے دن سے ہوچکا ہے.
عالمی چینل الکوثر پر ہر رات دنیا کے مختلف ممالک سے قراء ٹیلی فون پر تلاوت کرکے ان مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں ۔