امریکی سیاہ فاموں سے اظھار یک جہتی کے لیے «روز دعا» کا انعقاد

IQNA

امریکی سیاہ فاموں سے اظھار یک جہتی کے لیے «روز دعا» کا انعقاد

9:03 - June 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3317071
بین الاقوامی گروپ: امریکہ میں سیاہ فاموں اور بالخصوص کلیسا واقعے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے روز دعا کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق بالٹیمور شہر میں مسلم لیڈر نے سیاہ فاموں سے اظھار یک جہتی کے لیے روز دعا منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔
میری لینڈ میں مسلم کونسل لیڈر زینب چوہدری کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں سیاہ فاموں سے اظھار یک جہتی کے لیے روز دعا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کیرولینا میں سیاہ فاموں کے ایک تاریخی ۔کلیسا پر ایک سفید فام نسل پرست کے حملے میں نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مسلم اسکالر «حسن امین» کاکہنا ہے کہ نسل پرستی کے خاتمے کے لیے دعا کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا : روزے کی حالت میں دعا قبول ہوتی ہے اور میری خواہش ہے کہ امریکہ میں مقیم سارے مسلمان اس منافرت کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔

امریکہ میں مسلم کونسل نے کلیسا پر حملے کی مذمت کی ہے۔ شمالی امریکہ میں اسلامی کونسل کے سربراہ نعیم بیگ نے مطالبہ کیا کہ تمام سول سوسائٹی اس واقعے کی مذمت کریں۔

3316714

ٹیگس: مسلم ، کونسل ، سیاہ ، فام ، دعا
نظرات بینندگان
captcha