بین الاقوامی گروپ:وکی لیکس کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی دستاویزات سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ محمد مرسی کی صدارت کے زمانے میں آل سعود حکومت، مصری صدر اور فوج کی جاسوسی کرتی تھی

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وکی لیکس نے محمد مرسی کی صدارت کے زمانے میں مصر میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی جاسوسی پر مبنی کارروائیوں سے پردہ اٹھایا ہے-
ان دستاویزات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مصر کے متعدد سیاستداں اور مبلغ بھی رقم لے کر سعودی عرب کے سفارت خانے کے لئے جاسوسی کرتے تھے- سعودی عرب کا سفارت خانہ مصر کی سیاسی صورت حال اور اس ملک کے سیاستدانوں کے اقدامات پر نظر رکھتا تھا- سعودی عرب کا سفارت خانہ مصر کے بعض سیاست دانوں کے ساتھ تعاون جب کہ بعض کی جاسوسی کرتا تھا۔