ایکنا نیوز- کراچی میں گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہی اور پارہ پھر 41ڈگری کو چھو گیا ،جس کے باعث ہیٹ اسٹروک اور لو سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 600 تک جا پہنچی ۔
میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج رات سے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں گرمی اور لو کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ہے،درجہ حرارت آج بھی 41ڈگری کو چھو گیا ۔ترجمان جناح اسپتال کے مطابق 4روز کے دوران اسپتال میں 2سو سے زائد میتیں لائی گئیں۔ڈائریکٹرکےایم سی ڈاکٹرسلمیٰ کوثر کے مطابق کےایم سی کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 102 مریض لائے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلام میں اگر جان کا خطرہ یا صحت کے لیے سخت نقصان کا خطرہ ظاہر ہو تو روزہ توڑنا ضروری ہوجاتا ہے۔