بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا»میں عمانی قاریوں کی شرکت

IQNA

بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا»میں عمانی قاریوں کی شرکت

9:52 - June 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3320320
بین الاقوامی گروپ: الکوثر چینل میں جاری قرآنی مقابلے «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» میں دنیا بھر سے قراء شرکت کررہے ہیں

ایکنا نیوز- الکوثر چینل پر ٹیلی فون کے زریعے منعقدہ آٹھواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ 
«إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» زور و شور سے جاری ہے
بدھ کی رات کے مقابلوں میں کویت، عراق، افغانستان اور ایران کے قاریوں نے تلاوت کی جس میں کویت کے «محمد رشید» نے ،72.5 ،عراق کے قاری «وسام البصری» نے 78.25  ،افغانستان کے قاری «سید جواد علوی» اور ایران کے قاری «امین رئوف» نے  80 پوائنٹ کے ساتھ مقام اول حاصل کرنے میں کامیاب ہوا
جمعرات کےمقابلوں میں  مصر،ناروے اور افغانستان کے قاریوں نے حصہ لیا، جنمیں
مصر کے قاری «ایمن راضی الحریری» ناروے کے قاری «طلال فالح الصالحی» افغانستان کے قاری«سید یدالله هاشمی» اور مصر کے قاری «حسن حنفی» شامل تھے
جمعے کے مقابلوں میں پہلی بار عمان کے قاریوں نے حصہ لیا ۔ جمعے کی رات مقابلوں میں عمان کے قاری  «امجد السعیدی» نے 71 پاکستان کے قاری «حسن علی کافی» نے 79 مراکش کے قاری «معاذ آیة العین» نے 81 اور ایران کے قاری «احمد فهیم ادیب» نے 79  پوائنٹ اسکور کیا۔
ہر رات ان مقابلوں میں معروف ایرانی قراء اعزازی تلاوت کا شرف بھی حاصل کرتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ ہر مرحلہ چھ راتوں پر مشتمل ہوتا ہے اور پچھلے دور کے مرحلے میں ایران کے «فلاح کسمایی» ، تجوید، مصر کے شیخ «طه الصیاح» وقف اور ابتدا، شام کے «رضوان درویش» لحن اور عراق کے  «یحیی الصحاف» صوت کے حوالے جج کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

3320126

ٹیگس: قرآن ، مقابلے ، چینل
نظرات بینندگان
captcha