ایکنا نیوز-ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی ایران کے مطابق تیس شہر کے اسلامی سنٹر مبین الھدی کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں ایرانی رایزنی مرکز کے حسن ذاکری بھی شریک تھے
مبین الھدی مرکز کے سیکریٹری محمد دیوپ نے پروگرام میں مرکز کی سرگرمیوں پر تفصیلات پیش کرتے ہوئے ایرانی رایزنی مرکز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
ایران کے ثقافتی نمائندے نے قرآن اور تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن اور اہل بیت سے وابستگی مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ اور راہ حل ہے۔
پروگرام میں طلباء کے والدین بھی شریک تھے جہاں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ مبین الھدی مرکز میں دو سو سے زائد طلباء حفظ و قرآت کے شعبوں میں مصروف ہیں۔