یمن میں نئی حکومت کی تشکیل کی کوشش

IQNA

یمن میں نئی حکومت کی تشکیل کی کوشش

14:41 - June 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3320572
بین الاقوامی گروپ: یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ، اندرون ملک موجود تمام سیاسی دھڑوں کی شمولیت سے نئی حکومت کی تشکیل پر غور کر رہی ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-من کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حمزہ الحوثی نے کہا ہے کہ انصار اللہ تمام جماعتوں اور گروہوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور حکومت کی تشکیل پر مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے- انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ بھی عنقریب صنعا کا دورہ کرنے والے ہیں- دوسری جانب یمن پر آل سعود کی جارحیت کے جواب میں انجام پانے والے یمنی فوج کے میزائل حملے میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہو گیا- سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کا یہ میزائل حملہ، جیزان کے علاقے پر انجام پایا جس میں ایک سعودی فوجی زخمی بھی ہوا-

71676

نظرات بینندگان
captcha