«جده» میں بچوں کے درمیان مقابلہ حفظ

IQNA

«جده» میں بچوں کے درمیان مقابلہ حفظ

9:41 - June 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3320797
بین الاقوامی گروپ: مقابلہ حفظ میں تیرہ ممالک کے کم عمر حافظ قرآن شرکت کررہے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «tafsir.net» کے مطابق گذشتہ روز جدہ کے علاقے «النسیم» میں  شروع ہونے والے مقابلوں میں تیرہ ممالک سے ۲۹ ننھے حافظ قرآن شرکت کررہے ہیں 
ان ممالک میں بنگلہ دش، سومالیہ، مصر، هندوستان، افغانستان، تاجیکستان، چاڈ، اردن، پاکستان، ایتوپیا، الجزایر، انڈونیشیاء اور موزمبیق وغیرہ شامل ہیں۔
مقابلہ فهم و تدبر قرآن بعنوان «الماهر» کا چوتھا مرحلہ بھی شروع ہوچکا ہے جسمیں
بائیس ممالک سے قرآنی ماہرین شرکت کررہے ہیں جنمیں اردن، سوڈان، سری لنکا، تنزانیا، یوگنڈا، مصر، بوسنیا، یوکرائن، انڈونیشیاء، هندوستان، کرغیزستان، پاکستان، تاتارستان، افغانستان، موریتانیہ، فیلپائن، فرانس، داغستان، سومالیہ، تاجیکستان، غنا اور ایتوپیا شامل ہے۔

عالمی انجمن حفظ قرآن کریم کے مطابق ان مقابلوں کا ہدف قرآنی تعلیمات کی ترویج  ہے۔
قرآنی شعبے میں اعلی خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی تقریب آج جدہ میں منعقد ہوگی۔

 
« مثالی خادم قرآن کریم»، ایوارڑ «بہترین علمی ادارہ برائے قرآن کریم»،ایوارڑ «اعلی ترین انجمن حفظ قرآن کریم»، «مثالی ادارہ حفظ قرآن کریم»، «اعلی ترین مقابلہ قرآن کریم»،«مثالی استاد قرآن کریم»، «اعلی ترین قرآنی پروگرام»، «بہترین نیوز ادارہ برائے قرآن مجید» اور  « قرآن کریم کا بہترین میگزین» ایوارڑ وغیرہ انعامات میں شامل ہیں۔

3320497

ٹیگس: قرآن ، حفظ ، جدہ ، ایوارڑ
نظرات بینندگان
captcha